یادگیر: ریاست کرناٹک میں ہونےو الے اسمبلی انتخابات 2023 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی درمیان کرناٹک انتخابی کمیشن اور تمام اعلیٰ حکام بھی کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کر سنجیدہ دیکھائی رہے ہیں۔ اعلی حکام کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2023 کو منصفانہ انعقاد پر زور دیا جا رہا ہے۔ اسمبلی انتخابات-2023 کے ہموار انعقاد کے لئے ضلع کمشنر کے ہال میں قبل از تیاری کے سبلسلے میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ہے۔ضروری مشورے اور ہدایات دی ہیں، بنیادی طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق کو لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Yadgir DC Meet Transgender یادگیر میں ٹرانسجینڈر کمیٹی کے ارکان سے ڈپٹی کمشنر کی ملاقات
کمشنر نے متعلقہ عہدیداروں کو غیر قانونی شراب کی آخرید و فروخت اور الیکشن سے متعلق دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ ضلع میں بین ریاستی چیک پوسٹ کی نشاندہی کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ ان چیک پوسٹ پر کمشنر نے متعلقہ عہدیداروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت ضروری عملہ اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ضابطہ اخلاق، انتخابی اخراجات کی نگرانی، پولنگ اسٹیشنوں کے لئے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی وغیرہ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدائت دی گئی ہے۔ افسران کو ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔