بیدر: کرناٹک کے بیدر میں ڈپٹی کمشنر گوویند ریڈی نے ضلع کی تنظیموں اور مختلف محکموں کے عہدیداروں سے بیدر اتسو کو کامیاب بنانے کا مطالبہ کیا۔ بیدر اتسو 7، 8 اور 9 جنوری 2023 کو منایا جائے گا۔ Deputy Commissioner Of Bidar Utsav In Karnataka
انہوں نے اس سلسلہ میں تجاویز بھی حاصل کی اور کہا کہ ہر حال میں میلہ کو کامیاب بنانے کےلیے اقدامات کرنا چاہئے۔ انہوں نے لوگوں کو بھی اس سلسلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی اپیل کی۔ میلے سے ایک دن پہلے میراتھن آوٹ ہوتا ہے، تقریب سے ایک دن پہلے صبح مختلف فن پاروں کے ساتھ ایک جلوس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہر شام 6 سے 7.15 بجے تک مقامی فنکاروں کے پروگرام ہوں گے۔
ضلع ڈپٹی کمشنر گوویندریڈی نے کہا کہ اس فیسٹیول میں کسانوں کا میلہ، پشو میلہ، کتاب میلہ، موسیقی کا میلہ، خواتین کا میلہ، پتنگ میلہ، مختلف کھیلوں اور ثقافتی پروگراموں سمیت کئی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بیدر میں عظیم الشان ہمہ لسانی کل ہند مشاعرہ کا انعقاد
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ دیکا کشورا بابو، ایڈیشنل ضلع کمشنر شیوکمار، کنڑ اور کلچر ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر سدرما شندے، ضلع کی مختلف تنظیموں کے قائدین اور عہدیداروں نے شرکت کی اور بیدارا اتسو کے بارے میں اپنے قیمتی مشورے اور ہدایات دی۔Deputy Commissioner Of Bidar Utsav In Karnataka