ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر شہر کی قدیم سڑک اپنا میڈیکل سے گاندھی چوک تک جاتی ہے۔ بارش کے دنوں میں اس سڑک سے چلنا نہایت دشوار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں اور دکانداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وہیں کرناٹک کے مسلم یوتھ کمیٹی کے صدر ذاکر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میڈیکل سے گاندھی چوک جانے والی یہ قدیم سڑک کئی سالوں سے مرمت کی منتظر ہے، کئی بار ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی یقین دہانی کے باوجود اس سڑک کا کام نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کرناٹک میں کورونا کے 7665 نئے کیسز
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میڈیکل سے گاندھی چوک تک جانے والی اس قدیم اور مصروف ترین سڑک کا کام جلد از جلد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ محکمۂ بلدیہ اور ضلع انتظامیہ اگر اس پر توجہ نہیں دیتا ہے تو ہمیں مجبوراً اس سڑک کو بند کر کے احتجاج کرنا پڑے گا۔