ETV Bharat / state

بنگلور: منہدم کیے گئے اردو ہال کو دوبارہ تعمیر کرائے جانے کا مطالبہ

شہرِ گلستان کے قدیم اوقافی ادارہ "حضرت حمید شاہ حضرت محِب شاہ" میں برسوں قبل بڑی ہی خواہشوں و کاوشوں سے بنائے گئے "اردو ہال" کو ادارے کی کمیٹی نے منہدم کردیا ہے تاکہ اس جگہ ایک بلڈ بینک قائم کیا جائے۔

demand for reconstruction of demolished urdu hall in bangalore
منہدم کیے گیے اردو ہال کو دوبارہ تعمیر کرائے جانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 5:09 PM IST

اس سلسلے میں نہایت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کرناٹک اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین مبین منور نے کہا کہ "حضرت حمید شاہ کامپلیکس ادارے کا اردو ہال کو منہدم کرنا اردو کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، لہٰذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اردو ہال کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

دیکھیں ویڈیو

اس مسئلے کے متعلق حضرت حمید شاہ کامپلیکس ادارے کے چیئرمین جی اے باوا نے بتایا کہ انہوں نے اردو ہال کو ختم نہیں کیا بلکہ اردو ہال کے لئے ایک اور جگہ مختص کی ہے۔

demand for reconstruction of demolished urdu hall in bangalore
حضرت حمید شاہ حضرت محیب شاہ درگاہ کامپلیکس

اس موقع پر مبین منور نے کرناٹک وقف بورڈ سے اپیل کی کہ وہ حضرت حمید شاہ کمپلیکس ادارے کی کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کرے، بصورت دیگر اردو دانوں کی جانب سے ریاست بھر میں احتجاج منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:کانگریس نے مسلمانوں کو برباد کیا ہے: مسلم راشٹریہ منچ

یاد رہے کہ اردو ہال میں دینی درس و ادب سے متعلق ریاست بھر کے کئی اداروں کے پروگرام منعقد کئے جاتے تھے، یہ ساری ریاست میں ایک واحد اردو ہال تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.