ETV Bharat / state

کرناٹک: وقف املاک کے تحفظ کا مطالبہ - انتظامی کمیٹی کی تشکیل

جنتا دل ایس کے رہنما عبدالقیوم انعام دار نے ہر ضلع میں وقف مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے اور انتظامی کمیٹی کی تشکیل میں دشواری پیش آنے پر وقف ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وقف املاک کے تحفظ کا مطالبہ
وقف املاک کے تحفظ کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 1:18 PM IST

ریاست کرناٹک ضلع یادگیر کے جنتادل سیکولر پارٹی کے سیکریٹری ایڈوکیٹ عبدالقیوم انعامدار نے کہا کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار میں آئے ایک سال سے زیادہ کا وقت ہوا ہے۔ پچھلے ایک برس سے ریاستی وقف وزیر کی حیثیت سے پربھو چوہان عہدہ پر فائز ہیں۔مگر وزیر کی عدم دلچسپی کے باعث وقف بورڈ میں بہت سی دھاندلیاں ہو رہی ہیں۔

وقف املاک کے تحفظ کا مطالبہ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ وزیر وقف بورڈ کو یہ ہدایت دیں کہ ریاست کے ہر ضلع میں وقف مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اگر کسی ادارے کی انتظامی کمیٹی کی تشکیل میں دشواری پیش آ رہی ہے تو وقف ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر وقف کو اداروں کا دورہ کرنا چاہئے اور وقف مشاورتی کمیٹیوں کا ایک جائزہ اجلاس انھیں منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وقف امور کے وزیر پربھو چوہان وقف اداروں کی ترقی کے لیے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے وقف اداروں کے تحفظ میں اہم رول ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک میں سیلاب جیسی صورتحال، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سے رابطہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.