ETV Bharat / state

Indira canteens in Bidar بیدر میں اندرا کینٹین کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ

بیدر کے مختلف عوامی مقامات پر اندرا کینٹین شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی افراد نے کہا کہ موجودہ دور میں کم سے کم پچاس روپے سے کم کا کھانا کہیں نہیں ملتا۔ ایسے دور میں اگر حکومت کی جانب سے پانچ روپے میں ناشتہ اور دس روپے میں کھانا مل رہا ہے تو یہ غریب عوام کے لیے بہت بڑا قدم ہے۔

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 4:42 PM IST

بیدر میں اندرا کینٹین  کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ

بیدر: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اندرا کینٹین پروجیکٹ کو دوبارہ چلانے اور کینٹینوں کی تعداد میں اضافہ کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ حکومت نے بنگلور کے علاوہ ریاست میں تمام مقامات پر نئی اندرا کینٹین شروع کرنے کے لیے جگہوں کی فہرست فراہم کرنے کو کہا ہے۔ بیدر شہری حدود میں صرف تین اندرا کینٹین چل رہی ہیں۔

بیدر شہر کے بلدی حلقہ 20 ،21 اور 16 میں اندرا کینٹین چلائے جا رہے ہیں۔ گاندھی کنج سرکاری ہسپتال اور بلدیہ سے متصل ریلوے اسٹیشن جانے والی مین سڑک پر اس اندرا کینٹین کے سبب بہت ہی کم دام میں کھانا دیا جاتا ہے۔ بلدیہ 20 کے اندرا کینٹین کے ذمہ دار نتیش نے بتایا کہ صبح صرف پانچ روپے میں ناشتہ دیا جاتا ہے اور دوپہر میں دس روپے میں کھانا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غریبوں اور روزمرہ کے کام کرنے والے کے علاوہ مسافرین اس اندرا کینٹین سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کینٹین میں تمام تر بنیادی سہولتیں دستیاب ہیں۔ اس کینٹین میں تین اسٹاف کام کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اس کینٹین سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ پرانے شہر کے مستان ذاکر نے بتایا کہ میں نے یہاں پر دوپہر کا کھانا کھایا ہے، دس روپے میں کھانا بہت بہتر ہے لیکن اس طرح کی اندرا کینٹین مختلف عوامی مقامات پر بھی ہونی چاہیے، خصوصا پرانے شہر میں اس طرح کے اندرا کینٹین کے زائد برانچ ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کم سے کم پچاس روپے سے کم کا کھانا کہیں پر نہیں ملتا۔ ایسے دور میں اگر حکومت کی جانب سے پانچ روپے میں ناشتہ اور دس روپے میں کھانا مل رہا ہے، یہ غریب عوام کے لیے بہت بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ ذمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ بیدر کے قدیم شہر میں تاریخی مقامات، ہسپتال، بس اسٹینڈ جیسے عوامی مقامات پر اندرا کینٹین شروع کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Indira Canteens Will Be Relaunched اندرا کینٹنس کودوبارہ شروع کیا جائیگا: وزیراعلیٰ سدا رامیہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.