12 سال قبل کرناٹک حکومت کی جانب سے 'نان ریسیڈینٹ فورم کرناٹک' Non Resident Forum Karnataka کو تشکیل دیا گیا تھا۔ اس فورم کی تشکیل کا مقصد بیرونی ممالک میں مقیم کنڑگا افراد کے مسائل کا حل نکالنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھانا تھا۔ اس فورم کا چیئرمین ریاست کے وزیر اعلیٰ ہوتے ہیں۔
لیکن بی جے پی حکومت کی تشکیل کو 2 سال مکمل ہونے کے بعد بھی اس فورم میں ڈپٹی چیئرمین کی تقرری عمل میں نہیں آئی جس کی وجہ سے کوویڈ وبا کے دور میں مذکورہ فورم کی سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔
بیرونی ممالک میں مقیم لاکھوں محنت کش افراد کو درپیش مسائل جیسے ویزا و ریہیبلٹیشن آف رٹرنیز سمیت مختلف مسائل حل نہیں ہو پارہے ہیں۔
اس معاملہ پر سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک کے جنرل سیکرٹری افسر کوڈلیپیٹ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ فورم میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر جلد ازجلد تقرری کی جائے تاکہ این آر آئی کے مسائل حل ہوسکیں۔