ETV Bharat / state

کرناٹک میں کورونا کے معاملے میں کمی - اردو نیوز

کرناٹک میں فعال معاملوں میں ایک مرتبہ پھر کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی وجہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے معاملات کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے معاملے میں کمی
کرناٹک میں کورونا کے معاملے میں کمی
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 10:48 PM IST

بنگلورو: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے، اس کی وجہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے معاملات کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاست میں بدھ کو 428 نئے معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 9.37 لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ صحتیاب افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملے بڑھ کر تقریبا 6،200 ہوگئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کیرالہ تیسرے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کے معاملے میں کرناٹک اب تمل ناڈو کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔

وہیں متاثرہ افراد کی تعداد 9،37،383 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران بیماریوں سے صحتیاب لوگوں کی تعداد 9،18،859 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں تین اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12،207 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد 335 اور کم ہوکر 6،298 رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے فعال معاملوں میں اترپردیش کے بعد کرناٹک ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.