زخمی خاتون کو شاہ پور کے سرکاری ہسپتال میں کار کے ذریعے لے جایا جارہا تھا کہ ریت کے ٹریکٹر سے کار کی ٹکر ہوگئی ، جس میں دو بہنیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
یہ حادثہ دیر رات شاہ پور کے رستہ پور پر پیش آیا۔
ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت حافظہ بیگم (50) اور عابدہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حافظہ بیگم کسی کام کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھیں کہ نوانگر روڈ پر ایک نامعلوم موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئیں، بائیک کی ٹکر سے شدید زخمی حافظہ بیگم کو شاہ پور کے سرکاری ہسپتال علاج کے لیے کار میں لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں رستہ پور کمان پر ریت ٹریکٹر سے ٹکراگئی اور عابدہ بیگم مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئی۔
اس حادثے میں ایک اور زخمی خاتون کلثوم بی کو سرکاری ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ شاہ پور پولیس انسپکٹر چنپا نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تفصیلات اور معائنہ کیا، اور مقدمہ درج کرلیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔