ETV Bharat / state

Death of Student After Abortion کالج کے کمرے میں اسقاط حمل کے بعد طالبہ کی موت - طالبہ کا اسقاط حمل کے بعد موت

کرناٹک کے ایک کالج کے کمرے میں طالبہ کی اسقاط حمل کی وجہ سے کلاس روم میں ہی موت ہو گئی۔ جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ہولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

کالج کے کمرے میں طالبہ کا اسقاط حمل کے بعد موت

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 4:09 PM IST

نیلور: نیلور کے ایک پرائیویٹ کالج میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ کی اسقاط حمل کی وجہ سے کلاس روم میں ہی موت ہو گئی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ماری پاڈو منڈل کی رہنے والی طالبہ نیلور میں بی ٹیک کے دوسرے سال میں زیر تعلیم تھی۔ اس مہینے کی 11 تاریخ کو جب کالج کے تمام طلبا احاطے میں تھے، تب یہ طالبہ کمرے میں اکیلی تھی اور دروازہ بند تھا۔

کافی دیر تک باہر نہ آنے کی وجہ سے طالبہ کے دوستوں نے دروازہ توڑ دیا۔ طلبا یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ طالبہ کلاس روم میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی۔ اس کا شدید خون بہہ چکا تھا۔ وہ چھ ماہ کی حاملہ تھی۔ ساتھی طلباء نے ماں اور جنین کو ہسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ماں پہلے ہی فوت ہو چکی ہے۔ اطلاع ملنے پر نیلور دیہی پولس موقع پر پہنچی اور تفصیلات جمع کیں۔ لڑکی کے والد کی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

پولیس معاملہ کی باریکی سے تفتیش کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں پوچھ گچھ جاری ہے۔ طالبہ کے موبائل فون کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی کہ وہ اننت ساگر کے ایک کار ڈرائیور سے رابطے میں تھی۔ نیلور رورل سی آئی سرینواسولو ریڈی نے کہا کہ وہ اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Illegal Abortion Racket Busted غیر قانونی اسقاط حمل کے معاملے کا انکشاف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.