کووڈ کے سبب اس سال عرس شریف کی تقریب کو محدود طور پر منعقد کیا گیاہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی حسب روایت یہاں کے تحصیلدار کے ذریعے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس صندل مبارک کو نکالا گیا۔
درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری میں بلالحاظ مذہب و ملت لوگ حاضری دیتے ہیں جبکہ عرس تقاریب کے موقع پر بھی یہاں یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقاریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ دیگر ریاستوں کے زائرین نے بھی شرکت کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عرس کے موقع پر مقامی تحصیلدار صندل کی کشتیوں کو اپنے سر پر اٹھاتے اور جلوس میں شرکت کرتے ہیں جس کے بعد عرس تقاریب کا آغاز ہوگا ہے۔ جلوس صندل شہر کے اہم راستوں سے گذرتا ہے جبکہ اس میں ہندو، مسلم و دیگر مذاہب کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔