ETV Bharat / state

کرناٹک: گئوکشی بل کے خلاف احتجاج

کرناٹک حکومت کے منظور شدہ گئو کشی بل کے خلاف جمعرات کے روز سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے ضلع یادگیر میں احتجاج کیا جائے گا۔

کرناٹک: گاؤکشی بل کے خلاف احتجاج
کرناٹک: گاؤکشی بل کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 12:09 PM IST

Updated : Dec 30, 2020, 1:25 PM IST

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع یادگیر کے صدر سید اسحاق خالد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو یادگیر ضلع کے تعلقہ شاہ پور میں بسوا سرکل پر صبح 10 بجے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے گئوکشی بل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ بل کے ذریعہ مسلمان دلت اور کسانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کرناٹک: گاؤکشی بل کے خلاف احتجاج

اس احتجاج میں ایس ڈی پی آئی کے علاوہ دلت سنگھرش سمیتی بھی حصہ لے گی۔

سید اسحاق خالد نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت گئوکشی بل کو منظور کر کے اسے گورنر کرناٹک کی منظوری کے لیے بھیجا ہے جو ایک غیر جمہوری اور غیر قانونی بل ہے جس سے ریاست کے کسان اور گوشت کے کاروباری متاثر ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کسان، بوڑھے جانوروں کو فروخت کر کے اپنی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں مگر اس بل کے لاگو ہونے کے بعد بیچنے والوں اور خریدنے والوں کو پریشانی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پہلے ہی بے روزگاری سے جوجھ رہی ہے۔ اوپر سے ریاستی حکومت غیر ضروری بل لاکر عام لوگوں کو اور خاص کر کسانوں کو پریشان کر رہی ہے۔

اس موقع پر دلت سنگھرش سمیتی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک: 10 ویں اور 12 ویں درجہ کی کلاس یکم جنوری سے شروع ہو گی

Last Updated : Dec 30, 2020, 1:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.