سی ایم ابراہیم نے کہا کہ گئوکشی بل 2020 کسان مخالف ہے، اسے وہ ہرگز منظور ہونے نہیں دیں گے۔
گذشتہ روز کرناٹک اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جہاں چیئرمین کی موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین نے چیر پر بیٹھنے کی کوشش کی تھی۔
اس معاملے کے متعلق قانون ساز کونسل کے رکن و سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم کے بتایا کہ چیئرمین کی موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر کا چیئر پر بیٹھنا اور کونسل کہ کارروائی چلانا غلط ہے، لہذا ڈپٹی اسپیکر کو دور کیا گیا۔
مزید پڑھیں:گلبرگہ: نعتیہ محفل و مشاعرہ
بھارتیہ جنتا پارٹی نے گئوکشی بل 2020 کو اسمبلی سے منظور کیا ہے۔ اب وہ اسے کونسل میں بھی منظور کرانا چاہتی ہے۔
تاہم اس سلسلے میں سی ایم ابراہیم نے واضح طور پر کہا کہ حزب اختلا ف کی جانب سے گئوکشی بل کو قانون ساز کونسل سے منظور ہونے نہیں دیا جائے گا۔