ETV Bharat / state

یادگیر: کووڈ کئیر سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا - کووڈ کئیر سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا

یادگیر میں لوگوں کو سہولت پہنچانے کے لیے ایچ آر ایس ہیومنٹی ٹیرین ریلف سوسائٹی کی جانب سے ہمنا آباد روڈ پر واقع ہوٹل میریڈیئن کے کانفرنس ہال میں کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا جس میں 32 بیڈ شامل ہیں اور یہ تمام بیڈ آکسیجن والے ہیں۔

کووڈ کئیر سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا
کووڈ کئیر سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 6:32 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جماعت اسلامی ہند کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر کووڈ کئیر سینٹر کا افتتاح بھی عمل میں آیا ہے۔

اس حوالے سے کووڈ کیئر سینٹر کے ذمہ دار سراج احمد شہینہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے اس دور میں لوگوں کو سہولت پہنچانے کے لیے ایچ آر ایس ہیومنیٹی ٹیرین ریلف سوسائٹی کی جانب سے ہمنا آباد روڈ پر واقع ہوٹل میریڈین کے کانفرنس ہال میں کووڈ کئیر سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔ جس میں 32 بیڈ شامل ہیں اور یہ تمام بیڈ آکسیجن والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سینٹر میں ان کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے جن کو آکسیجن کی ضرورت ہے۔مریضوں کے لئے تمام خدمات مفت رہیں گے، انہیں صرف دواؤں اور ضروری طبی جانچ کے خرچ کو برداشت کرنا ہوگا۔

اس موقع پر سراج احمد نے یادگیر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی کو بھی کورونا کہ ابتدائی علامتیں ظاہر ہو رہی ہے وہ ہم سے اور اس کووڈ کئیر سینٹر سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کووڈ کئیر سینٹر میں داخلے کے لیے متین احمد اور ذاکر احمد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ جو احباب ہیں مقامی ذمہ دار ہیں۔اس کووڈ کئیر سینٹر سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں یہاں پر رہنے کھانے اور علاج مفت کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.