کورونا وائرس کی وباء کے مضر اثرات سے بچاؤ کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے یہ ہدایات دی گئی کہ گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ جب کہ ہمارے گھروں کے باہر اور سڑکوں پر کئی عملے جو اپنے آپ کو خطرے میں ڈال کر دن رات ہماری حفاظت و دیگر ضروریات کو پوری کرنے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آج شہر کے الیگینٹ اسکول کے احاطے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے صفائی عملے کے ارکان کو تحفوں کے ساتھ تہنیت پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی گئی۔