محکمہ صحت کے مطابق کرناٹک میں گزشتہ روز 14،000 سے زیادہ نئے کورونا وائرس کیسز اور 190 اموات درج کئے گیے ہیں۔ جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 12،74،959 لاکھ ہوئی ہے جب کہ اموات کی کل تعداد 14،075 بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز پوزیٹیو کیسز کی کل تعداد 14،075 رہی جو گزشتہ دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔
محکمہ صحت کے تازہ بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف بنگلورو میں 16،662 نئے انفیکشنز اور 124 اموات رپورٹ ہوئے۔ پچھلے ایک ماہ میں انفیکشنز میں ہورہے اضافہ کی وجہ سے ریاست بھر میں 1،33،543 فعال معاملات ہیں جن میں آئی سی یو میں زیر علاج 620 ہیں۔
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 10،46،554 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔
ریاست کے دیگر اضلاع میں کووڈ-19 کے معاملات سے متعلق صحت بلٹن میں بتایا گیا یے کہ گلبرگہ میں 742 کیسز، تمکورو میں 1004 کیسز، میسور میں 645، بنگلورو رورل میں 588 کیسز، بیدر میں 416 کیسز، منڈیہ میں 519 کیسز، دکشن کنرا میں 485 کیسز، دھارواڑ میں 472، بنگلورو رورل میں 245، بلاری میں 695، رائچور میں 428 کیسز اور وجےپورہ میں 429 کیسز درج ہوئے ہیں۔
اسی طرح ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی متعدد کیسز درج کیے گیے ہیں۔ بنگلورو کے بعد تمکور بڑا ہاٹ سپاٹ بنکر ابھرا یے جہاں معاملات درج ہوئے اور 3 اموات ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہویی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے ٹیسٹز کی تعداد میں خاصہ اضافہ کیا گیا ہے۔ جب کہ جنوری 16 سے لیکر اب تک 83 لاکھ لوگوں کو ویکسینیٹ کیا گیا ہے۔