ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے. ہر روز یہاں کورونا کے معاملے میں اضافہ دیکھا جارہا ہے.
اس دوران آج گلبرگہ شہر کے مشہور سرکاری ہسپتال جے دیو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو وسکولر سائنس اینڈ ریسرچ سنٹر میں ایک دل کے مریض کو داخل کرایا گیا، جہاں جانچ کے بعد مریض کی رپورٹ کورونا مثبت پائی گئی ہے ۔
واقعے کے پیش نظر ہسپتال کے او پی ڈی کو بند کر دیا گیا ہے وہیں مثبت مریض کی انجیو گرافی کرنے والے ڈاکٹرز کو احتیاطی اقدامات کے طور پر کورینٹائن کیا گیا ہے.ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال کو سنیچر کے روز سے عوام کے لئے دوبارہ کھولا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست کرناٹک میں کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے. جبکہ گلبرگہ میں 1699 کورونا متاثرین کی تعداد موجود ہیں اور 27 افراد کی موت ہوچکی ہے.
کرناٹک حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہرمکمن کوشش کی جارہی ہے