عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید طور پر لڑ نے والے کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9280 نئے معاملات کی اطلاع آنے کے بعد جمعہ کی رات متاثرہ افراد کی تعداد 3.79 لاکھ ہوگئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 6161 مزید مریض صحت مند ہوگئے جس کی وجہ سے انفیکشن سے پاک افراد کی تعداد بڑھ کر 2.74 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 3،79،486 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران، انفیکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 196 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 116 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد 6170 ہوگئی ہے۔
تشویش کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی شفایابی کی شرح آج جمعرات کے روز 72.40 فیصد سے کم ہوکر 72.25 فیصد ہوگئی ہے۔
فعال معاملات میں 3003 کا اضافہ تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ جمعرات کے روز ریاست میں سرگرم کیسز 89،098 سے بڑھ کر 99،101 ہوگئے۔ انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلورو فسادات طے شدہ اور منظم تھے، رپورٹ میں انکشاف