ریاست کرناٹک کے کوپلا ضلع کے گنگاوتی تعلقہ کے اینگونڈی میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا۔ علاقے میں واقع مندر میں تیندوے نے حملہ کر کے ایک باورچی کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک شخص کی شناخت ہولگیشہ ایرپا مدیرا (23) کے طور پر ہوئی ہے جو گاؤں کے دُرگا مندر میں باورچی تھا۔
بتایا گیا کہ تیندوا پہاڑی سے آیا اور اس نے بدھ کی رات اس وقت حملہ کیا جب باورچی مندر کے قریب کام کر رہا تھا۔ حملے کے بعد تیندوے نے اس شخص کو گھسیٹ کر جھاڑیوں میں لے گیا اور کھا لیا۔
محکمہ جنگلات اور پولیس کے افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ جائے مقام پر سر کا حصہ جسم سے جدا تھا۔ جسم کے باقیات کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔
اس پہاڑی پر کچھ دن قبل ایک 13 سالہ لڑکے پر تیندوے نے حملہ کیا تھا۔ نیز، چیکارم پور کے قریب تیندوے نے ایک خاتون پر بھی حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
ان دردناک واقعات سے لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا اور ایک قسم کی بے چینی علاقے میں پھیل گئی ہے۔
مستقل اس طرح کے دردناک واقعات انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ لوگ بے یار مددگار جنگلی جانوروں کی غذا بن رہے ہیں۔ اور یہ صورتحال تشویشناک ہے۔