اجلاس میں شہر کی مختلف مساجد کے صدور اور علمائے کرام نے شب برات کے موقع پر نماز و دیگر عبادات کے علاوہ زیارت قبور سے متعلق معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کورونا کے کیسز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے پیش نظر یادگیر بیت المال کے ذمہ داروں نے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر صدر بیت المال یادگیر لائق حسین بادل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی روک تھام کےلیے نافذ کی گئی گائیڈلائین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کی تمام مساجد میں صرف رات 10 بجے تک ہی نمازوں کا اہتمام کرنے کی گذارش کی۔ انہوں نے کہا کہ 10 بجے کے بعد اپنے گھروں میں عبادات کا اہتمام کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے شب برات کے موقع پر بازاروں اور ہوٹلوں میں اپنا وقت ضائع نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔
اجلاس میں سیکرٹری بیت المال غلام صمدانی موسیٰ، مفتی منیر الدین، مفتی شیخ فرید الدین رحمانی، وحید میاں نائب صدر بیت المال، عنایت الرحمن سابق رکن بلدیہ، غلام جیلانی افغان وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر چیئرمین، عبدالسلیم گوگی سابق صدر بیت المال یادگیر کے علاوہ تنظیم المسلمین و بیت المال کے دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی۔