ETV Bharat / state

مرکزکی انتقامی کاروائی کے خلاف کانگریس مظاہرہ کرے گی - center government

کرناٹک کے سابق وزیر اور کانگریس کےسینیئر رہنمارام لِنگا ریڈی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف مبینہ طور پر انتقامی کاروائی کر رہی ہے جس کے خلاف بدھ کے روز یہاں مظاہرہ کیا جائے گا۔

کانگریس کےسینیئر رہنمارام لِنگا ریڈی
author img

By

Published : Sep 10, 2019, 8:25 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:11 AM IST

ریڈی نے منگل کو صحافیوں سے بتایا کہ بنگلور شہر کے تمام وارڈوں کے کارکنان اس ریلی میں حصہ لیں گے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، اس سے ان کی منشا کا پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی جان بوجھ کر کانگریس کے رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس نے ملک سے کانگریس کو ختم کرنے کا عزم کر لیا ہے۔

حالانکہ کانگریس کے رکن اسمبلی نے یہ واضح کیا کہ یہ مظاہرہ عدلیہ کے خلاف نہیں ہے بلکہ مرکزی حکومت کے خلاف ہے کیونکہ وہ اپوزیشن اور کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس اور ای ڈی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کی مالی شعبے کی حصولیابی پاکستان اور بنگلہ دیش سے بھی کم ہے اور حکومت بے روزگاری اور معاشی کساد بازاری جیسے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے کانگریس کے رہنماؤں کو چُن چُن کر نشانہ بنا رہی ہے۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ مودی حکومت ملک کو معاشی بحران کی جانب لے جارہی ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 4:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.