ETV Bharat / state

Congress Against BJP Corruption کرناٹک میں بی جے پی کی بدعنوانی کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاج

کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف شہر بنگلور کے 300 سے زائد مقامات پر کانگریس نے زبردست احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ congress to hold massive agitations at 300 places in Bengaluru

Congress Against BJP Corruption
Congress Against BJP Corruption
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 8:35 AM IST

بنگلور: ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے، کرناٹک کانگریس پارٹی کی جانب سے بتاریخ 23.01.2023 کو صبح 10.00 بجے سے دوپہر 12.00 بجے تک بنگلور کے 300 سے زیادہ مقامات پر "کرپشن ختم کرو، بنگلور بچاؤ" نعرے کے ساتھ پرزور احتجاجات کا اہتمام کیا گیا ہے. کرناٹک کانگریس کے لیڈران نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے. شیوکمار، کرناٹک اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیہ، کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد، کے پی سی سی کے ورکنگ پریذیڈنٹ سمیت کئی لیڈر احتجاج میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ یہ احتجاج ریاست میں سی ایم بسواراج بومائی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف ہے جو کہ بدعنوانی اور دیگر مسائل پر آواز اٹھائے گا۔ یاد رہے کہ ریاست کرناٹک میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت 40 فیصد کمیشن خوری کے سنگین الزامات کا سامنا کر رہی ہے اور ساتھ ہی اپوزیشن کانگریس کی جانب سے بی جے پی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف پے سی. ایم کیمپین بھی چلایا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے این اے حارث نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ، "بی جے پی حکومت بدعنوانی کے الزامات کا جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہے. ہم نے اب اس کے خلاف احتجاج شروع کرنے اور اس کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا ہے. ہمارا احتجاج بنگلورو میں 300 سے زیادہ مقامات پر منعقد کیا جائے گا"۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ابھیشیک دت بھی ایم ایل اے این اے ہیرس کے ساتھ کرناٹک کانگریس کی کانفرنس میں موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.