ETV Bharat / state

Tiranga Rally in Bidar بیدر میں کانگریس کی ترنگا ریلی - رکن اسمبلی رحیم خان

بیدر شہر اور دیہی بلاک میں کانگریس یونٹ کی جانب سے امرت مہوتسو کے موقع پر ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ Congress Tiranga Rally in Bidar

بیدر میں کانگریس کی ترنگا ریلی
بیدر میں کانگریس کی ترنگا ریلی
author img

By

Published : Sep 11, 2022, 4:27 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر کے رکن اسمبلی رحیم خان کی قیادت میں نہرو اسٹیڈیم سے امبیڈکر سرکل، بھگت سنگھ سرکل، بسویشور سرکل، بوما گوند پیشورسرکل، گاندھی گنج، چدری روڈ سے ایم ایل اے کے ہوم آفس تک ترنگا ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر بیدر نگر بلاک کانگریس کمیٹی، بیدر دیہی بلاک کانگریس کمیٹی، پارٹی کے منتخب نمائندے، کانگرس پارٹی کے عہدیداران، قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نےشرکت کر کے اس ترنگا ریلی کو کامیاب بنایا۔ Tiranga Rally in Bidar

بیدر میں کانگریس کی ترنگا ریلی

اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کا کرتے ہوئے بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ سب سے پہلے میں اس ترنگا یاترا کی کامیابی پر تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بلا مذہب و ملت اس میں شرکت کرتے ہوئے یہ بتا دیا کہ ہم تمام ترنگا کی عظمت اور اس کے تحفظ کے لئے ایک ہیں۔ Congress Tiranga Rally in Bidar

رحیم خان نے مزید کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ بیدر کے عوام نے مجھے تین بار رکن اسمبلی کے طور پر منتخب کیا۔ جس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں اور انشاء اللہ بیدر کے عوام کی خدمت کے لیے کام کرتا رہوں گا میناکشی سنگرام نے بھی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی کثیر تعداد اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ انسان کی زندگی اور گھر گھرستی کے لیے جس طرح خواتین کی ضرورت ہے۔ اسی طرح ملک میں امن یکجہتی اور اتحاد کے لیے خواتین کی پہل نہایت ضروری ہے۔ Tiranga Rally in Bidar

یہ بھی پڑھیں: Solar Light In Bidar بیدر کو شمسی توانائی کی مدد سے روشن کرنے کا منصوبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.