کانگریس رہنما شیو کمار منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیے گئے تھے۔ راؤز ایونیو میں واقع ایک اسپیشل کورٹ نے بدھ کو شیو کمار کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔ ملاقات کے وقت پٹیل اور شرما کے ساتھ کرناٹک کانگریس کے رہنما ڈی کے سریش بھی تھے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم بھی آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں تہاڑ جیل میں ہی عدالتی حراست میں ہیں۔
گزشتہ پیر کو کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ چدمبرم سے ملاقات کرنے تہاڑ جیل گئے تھے۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد بھی چدمبرم سے ملنے بدھ کو تہاڑ جیل گئے تھے۔