ETV Bharat / state

Karnataka Election 2023 کانگریس مسلمانوں کی ہمدرد سیاسی جماعت ہے، کانگریس رہنما ضمیر احمد خان - بیدر خبر

کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے کہا کہ جب گروپاٹیل بی جے پی میں تھے اس وقت تو مسلمانوں سے کیوں دوری بنا رکھی تھی؟ کیوں مسلمانوں سے محبت نہیں تھی؟ انہیں صرف مسلمانوں کا ووٹ چاہیے، انہیں مسلمانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

کانگریس رہنما ضمیر احمد خان
کانگریس رہنما ضمیر احمد خان
author img

By

Published : May 2, 2023, 1:51 PM IST

کانگریس رہنما ضمیر احمد خان

بیدر: ریاست کرناٹک کے چامراج پیٹ سے کانگریس کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے آج یادگیر ضلع کے شاہ پور اسمبلی حلقے کے کانگریس امیدوار شرن بسپا کی حمایت میں دشنا پور کے انتخابی جلسے میں بحیثیت مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کی ہمدرد پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے ہمدرد سدرامیا جب ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے اقلیتوں کے بجٹ میں کئی گنا اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ برسراقتدار بی جے پی حکومت نے اقلیتوں کے بجٹ کو کم کردیا اور ان عوامی فلاحی اسکیمات کو بھی بند کر دیا جو کانگریس حکومت نے لاگو کی تھی۔ شاہ پور کے جنتادل سیکولر پارٹی کے امیدوار گروپاٹیل پر ضمیر احمد خان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گرو پاٹیل کل تک بی جے پی میں تھے۔ بی جے پی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تو یہ جنتادل سیکولر پارٹی میں آئے اور آج اپنے آپ کو سیکولر کہ رہے ہیں، مسلمانوں سے مل رہے ہیں اور مسلمانوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Karnataka Assembly Election کرناٹک میں آج پی ایم مودی، پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی کی انتخابی ریلیاں

انہوں نے شاہ پور کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شاہ پور اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار کوکامیاب بنائیں، انہوں نے کہا کہ میں آپ تمام احباب سے گزارش کرتا ہوں کہ اس بار بھی دشناپور کے امیدوار کامیاب بنانے کے لیے اور ریاست کرناٹک میں کانگریس حکومت کو قائم کرنے کے لئے ووٹ دیں۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے اعلی ذمہ داران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.