ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بیدر میں کانگریس امیدوار رحیم خان کی انتخابی مہم، عوام کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا - کرناٹک میں اسمبلی انتخابات

بیدر شمال سے کانگریس کے امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی رحیم خان نے کہ انہیں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور اس بنیاد پر ان کی جیت یقینی ہے۔

بیدر میں رحیم خان کی انتخابی مہم ،عوام کی حمایت کا دعویٰ کیا

author img

By

Published : May 1, 2023, 7:52 PM IST

بیدر میں رحیم خان کی انتخابی مہم ،عوام کی حمایت کا دعویٰ کیا

بیدر: ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔ تمام پارٹیوں کے امیدوار ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذل کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ بیدر شمال اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار رحیم خان نے بیدر اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں میں روڈ شوہ کی قیادت کی۔ کانگریس کی اس روڈ شو میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ عام کوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

کانگریس کے امیدوار رحیم خان نے کہاکہ ریاست کرناٹک میں سدرامیا کی نگرانی میں کانگریس کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا تھا۔کانگریس حکومت کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے تھے اس کے مقابلے بی جے پی نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمبلی الیکشن 2023 میں ہماری پارٹی جسے ہی کابینہ میں اقتدار آئے گی تو 200 یونٹ مفت بجلی۔ فی کس 10 کلو چاول، گریجویٹس کو 3000 ماہانہ، بے روزگاری الاؤنس، ڈپلومہ گریجویٹ کے لئے 1500 اور ریاست کی تمام خواتین کو پبلک بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی ضمانت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election جنتادل سیکولر کے انتخابی منشور سے متعلق جے ڈی ایس کے ترجمان سے خصوصی گفتگو

تشہیری مہم کے دوران رحیم خان نے کہاکہ بیدر میں ہم نے جو ترقیاتی کام کئے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں۔ہم اسی ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ہی عوام سے ووٹ مانگنے کے لئے ان کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں۔ عوام کی بھر پور حمایت مل رہی ہے۔ عوام کی زبردست حمایت کی بنیاد پر ہی ہم اپنی جیت کو یقینی بتا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.