کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے شاہ آباد تعلقہ میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران خدمات انجام دینے والے تعلقہ تحصیلدار، سرکاری ہسپتال، ڈاکٹرس، نرس، میونسپل کارپوریشن، پولیس کے ذمہ داران اور صحافیوں کی خدمات کی ستائش کر تے ہوئے سٹیزن کلب شاہ آباد کی جانب سے سہارا فنکشن ہال میں تہنیتی اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر شاہ آباد تحصیلدار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کئی سماجی تنظیموں نے عوام کی امداد کے لئے آگے آکر کام کیا ہے۔ اسی طرح شاہ آباد تعلقہ میں سٹیزن کلب گروپ نے بھی کورونا مریضوں کے لئے ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈس کی سہولت اور غریب مزدور عوام کے لئے کھانا پہنچانے کی خدمات انجام دی ہے۔ لیکن دیگر سماجی تنظیموں کو بھی اس وبا کے دوران غریب مزدور عوام کی امداد کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: بحرین میں بہار کے نوجوان کو تین سال قید کی سزا
شہر میں سماجی تنظیمیں اور عوام کا تعاون رہا تو شہر میں ہر طرح کے مسائل کو بڑی آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے، آنے والی کورونا کی تیسری لہر کے حالات پر قابو پانے کے لئے اسی طرح ایک دوسرے کی امداد کے لئے انسانی ہمدردی، انسانی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔