ETV Bharat / state

Naatiya Mushaira in Warangal ورنگل میں طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد - etv bharat urdu news

ورنگل شہر میں طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں مقامی وبیرونی اضلاع اور دوسری ریاستوں کے شعراء اکرام نے اپنا طرحی نعتیہ کلام پیش کیا۔

ورنگل میں طرحی نعتیہ مشاعرہ
ورنگل میں طرحی نعتیہ مشاعرہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 3:17 PM IST

ورنگل میں طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

ورنگل: شہر ورنگل تلنگانہ کی ادبی تنظیم تحریک قلم کے زیر اہتمام بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر رائے پورہ ہنمکنڈہ میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس مشاعرہ کے لیے طرح، ’’ذکر نبی سے اپنا مقدر بنا لیا‘‘ دی گئی تھی۔ جس پر مقامی و بیرونی اضلاع و مختلف ریاستوں کے شعرائے کرام نے اپنا طرحی نعتیہ کلام پیش کیا۔ اس مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر انیس احمد صدیقی، صدر میناریٹی انٹیلکچوول فورم و شانتی سنگھم ورنگل نے فرمائی۔ سید اکبر' موظف صدر مدرس و ویجیلینس آفیسر ' حیدر علی باغبان نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ، ندیم بیگ' صدر ایم پی جے' ہنمکنڈہ و پاٹنر منار ہوٹل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس مشاعرہ میں مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامش ( کاغذ نگر) ڈاکٹر نعیم سلیم ( حیدرآباد) صابر کاغذ نگری (کاغذ نگر )' جناب امجد سلیم امجد ( کریم نگر) مبین احمد زخم ( کرناٹک) مہیمن الدین راحل ( کریم نگر )' عبد القدیر طاہر ( کریم نگر ) اور میزبان شعراء تاج مضطر ' اقبال شیدائی ' نے شرکت کی، اور کلام سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

Naatiya Mushaira Held in Bidar بیدر میں جلسہ ربیع الاول و نعتیہ مشاعرہ

مندرجہ بالا شعراء اکرام کے علاوہ مسعود مرزا محشر ' ڈاکٹر عزیز احمد عرسی ' اقبال درد ' ناصر واحدی ' پروفیسر احمد حسین خیال ' سید محمد حسینی برتر ' وحید گلشن ' حمید عکسی' مجاہد حسین جوہر' حامد حسین حامد' اکبر ضیاء ' صابر عالم ' اندور عبدالقادر ' سید امیر الدین امیر ' خواجہ کیفی' اور دیگر شعراء کرام نے بھی اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔ اس موقع پر حیدر علی باغبان کی سیرت پر مشتمل کتاب داعی انقلاب کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔ نگران مشاعرہ ڈاکٹر انیس صدیقی نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ تحریک قلم کے تمام ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں، جنہوں نے یہ خوبصورت نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا۔ کیونکہ نعت کا لکھنا، نعت کا پڑھنا اور نعت کا سننا سب ثواب میں داخل ہے۔ اس مشاعرہ کی نظامت احمد حسین خیال نے کی، جب کہ شہر کے سامعین اور مداحوں کی بھی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.