ETV Bharat / state

CM Ibrahim ہم ہی اصل جے ڈی ایس ہیں، این ڈی اے کا ساتھ نہیں دیں گے: سی ایم ابراہیم - جنتا دل سیکولر پارٹی کے خاندانی لیڑران

جے ڈی ایس پارٹی کرناٹک کے صدر سی ایم ابراہیم نے بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ہی اصل جے ڈی ایس ہیں۔ پارٹی کے بیشتر سنئیر رہنماؤں نے این ڈی اے کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے۔'

ہم ہی اصل جے ڈی ایس ہیں، این ڈی اے کا ساتھ نہیں دینگے، سی ایم ابراہیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 1:11 PM IST

ہم ہی اصل جے ڈی ایس ہیں، این ڈی اے کا ساتھ نہیں دینگے، سی ایم ابراہیم

بنگلورو: حال ہی میں جنتا دل سیکولر پارٹی کے خاندانی لیڈران دیوے گوڑا، کمارسوامی و نکھل گوڑا نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے اتحادکر کے اپنے سیاسی رشتے کو دوبارہ مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے، جس سے پارٹی سے جڑے بیشتر مسلم لیڈران نے یا استعفیٰ دے دیا اور چند لیڈران ابھی بھی اس اپیل کر رہے ہیں کہ اس اتحاد کو ختم کیا جائے۔

اس سلسلے میں جے ڈی ایس پارٹی کرناٹک کے صدر سی ایم ابراہیم نے بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا، ساتھی لیڈران سے مشورے کے بعد میڈیا کو اپنے فیصلے سنائے کہ ان کی جے ڈی ایس ہی اصل پارٹی ہے اور وہ ہرگز این ڈی اے کا ساتھ نہیں دیں گے اور ساتھ ہی کہا کہ وہ دیوے گوڑا سے بھی گزارش کرینگے کہ جے ڈی ایس این ڈی اے کا ساتھ نہ دے۔

یاد رہے کہ چند ماہ. پہلے کرناٹک میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں جنتا دل سیکولر پارٹی صرف 19 حلقوں پر کامیابی ملی تھی جب کہ 2018 میں ان کے 38 ایم ایل اے ہوا کرتے تھے، لہذا اس ناکامی کی وجہ سے جےڈ ایس نے اپنی پارٹی کے بچاؤ کی غرض سے بی جے پی کے ساگھ ہاتھ ملایا ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (سیکولر) کے رہنما ایچ ڈی کمارسوامی نے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم کو پارٹی قیادت کے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے فیصلے پر باغیانہ تبصرے کے لیے جوابی حملہ کیا کہ سی ایم ابراہیم ایک بورڈ لگانے کی ہمت کرے کہ انہیں کی پارٹی اصل جے ڈی ایس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mufti Iftekhar Qasmi ہلاکت اسرائیل کا مقدر ہوگا، مفتی افتخار قاسمی

سی ایم ابراہیم نے پارٹی کے چند لیڈروں کی میٹنگ سے خطاب کیا اور کہا کہ ان کے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہ حقیقی جے ڈی (ایس) ہیں، چوںکہ وہ جے ڈی ایس کے منتخب صدر ہیں۔ اس کے جواب میں جے ڈی ایس کے سربراہ کمارسوامی نے کہا کہ اگر ابراہیم کی پارٹی اصلی ہے تو وہ ایک بورڈ لگا دیں کہ وہی اصل ہیں۔ انہیں کس نے روکا ہے؟ انہیں جو چاہے کرنے دو، وہ کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.