ETV Bharat / state

Clash in Mangaluru منگلورو میں بی جے پی اور کانگریس کارکنان میں جھڑپ، کوور میں دفعہ 144 نافذ - منگلورو سٹی نارتھ حلقہ

منگلورو میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کارکنان میں جھڑپ ہوئی، وہیں منگلورو کے دیگر حلقوں میں کانگریس اور جنتادل سیکولر کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا، جس میں ایک جے ڈی ایس امیدوار سمیت کئی کانگریس کارکنان و پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 11, 2023, 10:27 AM IST

منگلورو: ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے دوران منگلورو کے مختلف مقامات پر پارٹی کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ منگلورو پولیس نے بتایا کہ منگلورو کے مضافات میں وامنجور کے نزدیک مڈوشیدا میں بدھ کی شام بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ واقعہ کے دوران کانگریس امیدوار متھن رائے کی کار کو نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس نے دونوں اطراف سے کارکنوں کو منتشر کر کے حالات پر قابو پالیا۔ پولیس نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق ملکی موڈبیڈیرے سے کانگریس امیدوار متھن رائے پولنگ ختم ہونے کے بعد مڈوشیڈے پہنچے۔ اس وقت وہاں بی جے پی کارکنان نعرے بازی کررہے تھے۔ جس کے بعد کانگریس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان بحث ہوئی اور پھر تصادم ہوگیا۔ جس میں متھن رائے کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اس تصادم میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

منگلورو کے پولیس کمشنر کلدیپ کمار آر جین موقع پر پہنچے اور وہاں کا معائنہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ کے ایس آر پی اسکواڈ کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے اور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ منگلورو سٹی پولیس کمشنر کلدیپ کمار جین نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کاوور پولیس اسٹیشن کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی حکم نافذ کیا گیا ہے۔ ہم مڈوشیڈے میں ایک چیک پوسٹ قائم کریں گے اور تمام گاڑیوں کی جانچ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں کانگریس کے تین کارکنان اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال حالات قابو میں ہیں۔ کلدیپ کمار جین نے کہا کہ کے ایس آر پی کا ایک دستہ پہلے ہی اس جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم مزید پولیس کو تعینات کریں گے۔

ایک الگ واقعہ میں منگلورو سٹی نارتھ حلقہ میں کانگریس اور جے ڈی ایس کارکنان کے درمیان ووٹنگ کے دوران رقم کی تقسیم کو لے کر ہنگامہ ہوا۔ دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔ الزام ہے کہ ایک سابق کارپوریٹر منگلورو شہر کے کاوور پولیس اسٹیشن کے تحت کنجٹابیل کے ماراکڈا، کولا میں رقم تقسیم کررہا تھا۔ رقم کی تقسیم کا ویڈیو جے ڈی ایس کے کارکنوں نے موبائل میں قید کرلیا ہے۔ پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی گئی۔ اس وقت کاوور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی کہ سابق کارپوریٹر کویتا سنیل اور دیگر کانگریس کارکنان اشرف، راشد، ابراہیم، حنیف، ممک وغیرہ نے جے ڈی ایس کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کی ہے۔

ایک اور واقعہ میں، منگلورو سٹی نارتھ اسمبلی حلقہ کے باجپے پولیس اسٹیشن کے تحت کیکمبا میں بدھ کو تقریباً ڈیڑھ بجے کانگریس اور جے ڈی ایس کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس دوران جے ڈی ایس امیدوار معین الدین باوا سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔ باوا ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ شکایت درج کرائی گئی ہے۔ قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جے ڈی ایس امیدوار معین الدین باوا نے کہا کہ مجھ پر غنڈوں نے حملہ کیا ہے۔وہ لوگ کھیتوں میں پیسے تقسیم کررہے تھے، میں نے اس سے متعلق ڈی سی کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم، چھ بجے تک 72.18 فیصد پولنگ، اب نظریں ایگزٹ پول پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.