ETV Bharat / state

PSI Recruitment Scam: پی ایس آئی بدعنوانی معاملہ میں سی آئی ڈی نے چارج شیٹ داخل کی

پولیس سب انسپکٹر بھرتی بدعنوانی معاملے میں سی آئی ڈی نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ Police Sub Inspector Recruitment Exam Scam

PSI Recruitment scam
پی ایس آئی بدعنوانی معاملہ
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 4:44 PM IST

کرناٹک: پی ایس آئی بھرتی امتحان میں بے ضابطگی کے معاملے میں بنگلور ہائی گراؤنڈ اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں سی آئی ڈی نے اس سلسلے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ سی آئی ڈی نے بنگلور کے ہائی گراؤنڈ پولیس اسٹیشن میں درج کیس کے سلسلے میں اے سی ایم ایم عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ کُل 3065 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں 30 ملزمان کے خلاف 202 گواہان، 330 دستاویزات شامل کی گئی ہیں۔ معطل اے ڈی جی پی امرت پال سمیت کچھ ملزمین کو چھوڑ کر باقی ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ امرت پال کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے کافی وقت ہے اور سی آئی ڈی مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔

فی الحال چارج شیٹ صرف ان لوگوں کے خلاف تیار کی گئی ہے جن کے خلاف مکمل تفتیش ہو چکی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جن ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اور آخری مرحلے پر گرفتار کیے گئے ملزمان کو چارج شیٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ Karnataka PSI Exam Scam

واضح رہے کہ اکتوبر 2021 میں پی ایس آئی کا امتحان منعقد ہوا تھا، جس کا رزلٹ جنوری 2022 میں آیا۔ اس امتحان میں کُل 545 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، لیکن صرف 3 مہینے بعد پی ایس آئی کے امتحان میں دھاندلیوں کی شکایات کے ساتھ ہی معاملے کی تحقیقات سی آئی ڈی کو سونپ دی گئی تھی۔ ابھی اس معاملے میں سی آئی ڈی کی جانچ جاری ہے۔ اسی درمیان ریاستی وزیر داخلہ کی جانب سے پی ایس آئی تقرری کا امتحان دوبارہ کروانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کو ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا تھا، تاہم ٹربیونل نے بھی دوبارہ امتحان کے حکومت کے فیصلے کی تائید کی ہے جس کے بعد پی ایس آئی امتحان میں کامیاب طلباء میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.