محرم کی مجالس میں بچیوں نے بھی سادگی کے ساتھ شہید کربلا کی یاد کو تازہ کیا۔
گلبرگہ شہر کی شیعہ تنظیم کی جانب سے یہاں امام باڑہ میں ماہِ محرم کے موقع پر بچیوں کی شرکت قابل دید رہی ہے۔
اس موقع پر طالبات نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ 'ہر سال انہیں ماہِ محرم کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔'
اس موقع پر مجالس شہادتِ حسین تقریب اور ماتم میں شرکت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:احتیاطی تدابیر، عزاداری کیلئے لازمی: اسکالرز
جس کے لئے بچیوں میں مرثیہ پڑھنے میں دلچسپی دیکھی جا سکتی ہے۔
امام باڑہ میں منعقد مجلس کے دوران بچیوں نے مرثیہ بھی پڑھا اور امام حسین کی شہادت کو یاد بھی کیا۔