ETV Bharat / state

گلبرگہ: وزیر اعلیٰ بی ایس یدورپا کے ہاتھوں ہائی ٹیک ویجیٹیبل مارکیٹ کا سنگِ بنیاد

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ بی ایس یدورپا کے ہاتھوں ہائی ٹیک ویجٹیبل مارکیٹ کا سنگِ بنیاد، پی ڈبلیوڈی بھون اورسی ایس آئی اسپتال شاہ آباد کی جدید کاری کا سنگِ بنیاد عمل میں آیا۔

بی ایس یدورپا
بی ایس یدورپا
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 7:22 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کا وزیر اعلیٰ بی ایس یدورپا نے دورہ کیا۔ اپنے اس دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے 26 کروڑ 30 لاکھ روپیوں کے صرفہ سے ایم ایس کے ملز میں تعمیر کی جانے والی ہائی ٹیک ویجٹیبل مارکیٹ کا سنگ بنیاد، 47 کروڑ روپیوں کے صرفہ سے تعمیر کردہ پی ڈبلیو ڈی بھون کا افتتاح، سی ایس آئی اسپتال شاہ آباد کا سنگ بنیاد اور گلبرگہ یادگیر ضلع کے 1437 دیہات کے تقریباً 10 ہزار کسانوں میں 50 کروڑ کے زرعی قرضوں کے چیکس تقسیم کیے۔

ویجٹبل مارکیٹ کا سنگ بنیاد

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا ریاستی حکومت کسانوں کی ترقی کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان اس ملک کا انا داتا ہیں۔

انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کے راستہ کو نہ اپنائیں۔ کسانوں کو بنا سود کے زرعی قرضہ دیا جارہا ہے۔ یہ کسانوں کو زرعی شعبے میں ترقی کرنے کے مقصد سے دیا جارہا ہے. کسان اس قرضے کا صحیح استعمال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.