ETV Bharat / state

Chandrayaan-3 success ہندوستان نے وہ کام کیا جو کسی اور ملک نے نہیں کیا: وزیراعظم مودی - چندریان 3 ٹیم کو مبارک باد

چندریان-3 مشن کے ذریعے اسرو نے 23 اگست کو شام 6:04 بجے محفوظ قمری جنوبی قطب کے علاقے میں لینڈر وکرم کو کامیابی کے ساتھ اتارا۔ اس تاریخی لمحے کی راست نشریات کی گئی جس کو نہ صرف ملک بھر میں عوام نے مشاہدہ کیا بلکہ بیرون ممالک بھی اس کا مشاہدہ کیا گیا۔

مودی کی بنگلورو میں آمد، چند
مودی کی بنگلورو میں آمد، چند
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 6:38 AM IST

Updated : Aug 26, 2023, 10:20 AM IST

بنگلورو: چندریان 3 مشن کی کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستان وہاں پہنچ گیا ہے جہاں کوئی اور پہنچ نہیں سکا ہے، ہم وہ کام کرگئے جہاں کوئی نہیں کر سکتا تھا۔ ہم نے وہ حاصل کیا جو کسی نے نہیں کیا تھا، یہ آج کا ہندوستان ہے۔ یہ ایک نیا ہندوستان ہے، جو مختلف طریقوں سے سوچتا ہے۔ 21 ویں صدی میں ہندوستان دنیا کے کئی مسائل حل کرے گا"۔

  • #WATCH | "Women scientists played a key role in Chandrayaan 3..this 'Shivkshakti' point will inspire the upcoming generations to use science for the welfare of people. The welfare of people is our supreme commitment..", says PM Modi at ISRO Telemetry Tracking & Command Network… pic.twitter.com/T8gsKD1Ko5

    — ANI (@ANI) August 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں آپ کے درمیان رہ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، ایسی خوشی بہت کم ملتی ہے۔ میں جنوبی افریقہ میں تھا اور پھر یونان چلا گیا، لیکن میرا دماغ آپ کے ساتھ تھا، میں آپ کے سامنے جھکنا چاہتا تھا۔ اسرو کے سائنسدان، جو چندریان-3 مشن میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں: چندریان تھری کی کامیابی کے پیچھے سائنسدانوں کی ایک نسل کی محنت ہے: اسرو چیف

وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی افریقہ اور یونان کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد آج بنگلور پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے صبح تقریباً 7:15 بجے یہاں اسرو کے کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا اسرو کے کمانڈ سینٹر پہنچنے پر اسرو کے چیئرمین نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں چندریان-3 مشن میں شامل اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی صبح یہاں چندریان -3 مشن میں شامل ہندوستانی خلائی تنظیم (اسرو) کی ٹیم کے سائنسدانوں سے ملاقات کی۔انہوں نے اسرو کے سربراہ ایس سومناتھ اور چندریان 3 مشن میں شامل دیگر سائنسدانوں سے بھی بنگلورو میں اسرو ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ قبل ازیں مقامی فنکاروں کو وزیراعظم مودی کی بنگلورو آمد پر استقبال کے لیے سڑکوں پر ڈھول بجاتے اور رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہوائی اڈے کے باہر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا، "مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کب بنگلورو پہنچوں گا، اس لیے میں نے وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور گورنر سے درخواست کی کہ وہ میرا استقبال کرنے کے لئے پریشانی نہ اٹھائیں۔

خیال رہے کہ چندریان-3 مشن کے ذریعے اسرو نے 23 اگست کو شام 6:04 بجے محفوظ قمری جنوبی قطب کے علاقے میں لینڈر وکرم کو کامیابی کے ساتھ اتارا۔ اس تاریخی لمحے کا براہ راست ٹیلی کاسٹ مودی نے جوہانسبرگ سے دیکھا اور ویڈیو کانفرنسنگ سے ٹیم سے خطاب بھی کیا تھا۔ اس تاریخی لمحہ کو اسرو کی جانب سے راست طور پر نشر کیا گیا تھا جس کو نہ صرف ملکی عوام بلکہ بیرون ممالک مقیم ہندوستانی افراد نے دیکھا تھا۔ چندریان تھری کی کامیابی کا جشن پورے ملک میں منایا گیا۔ ملک کے تعلیمی اداروں میں جشن منایا گیا۔

Last Updated : Aug 26, 2023, 10:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.