اس معاملے کا تعلق 3 کروڑ روپے کے ایک گرانٹ سے ہے، یہ گرانٹ شہر بنگلور کے جامع مسجد و مسلم چیریٹیبل فنڈ ٹرسٹ کو دیا گیا تھا۔
سنہ 2016 میں بنگلور کے جامع مسجد اور مسلم چیریٹیبل فنڈ ٹرسٹ کے سیکرٹری نے جامعہ العلوم کالج کے تعمیراتی کاموں کے لیے گرانٹ کی رقم جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔
اس وقت کے محکمہ اقلیتی بہبود کے ڈائرکٹر اکرم پاشاہ نے بورڈ کو اطلاع دیے بغیر گرانٹ کی پہلی قسط کو جاری کردیا۔ اس سلسلے میں سماجی کارکن وزیر بیگ کا کہنا ہے کہ سابق ڈائرکٹر کا یہ عمل کئی شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔