ETV Bharat / state

مسلمانوں نے کینڈل جلاکر یکجہتی کا مظاہرہ کیا - کرناٹک نیوز

شہر بنگلور کے بنیگ گٹا بلواردلی علاقہ میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے لائٹ بند کرکے کینڈل جلایا اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

کینڈل جلاکر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں یکجہتی کا مظاہرہ

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 11:50 PM IST

بنگلور میں ہندو مسلم تمام طبقے کے لوگوں نے وزیر اعظم کی اپیل پر اتوار کی شب ٹھیک 9 بجے سے 9 منٹ تک گھر کی تمام لائٹیں بند کرکے موم بتی، دیا اور موبائل کا فلش لائٹ جلاکرکورونا کے خلاف جنگ میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔

شہر بنگلور کے بنیگ گٹا بلواردلی علاقہ میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے لائٹ بند کرکے کینڈل جلایا اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مقامی سماجی کارکن محمد وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی اپیل پر ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں اس بات کا اظہارِ کرنے کے لئے کہ ہم متحد ہوکر کورونا وائرس کے خلاف چل رہی جنگ میں شامل ہیں۔

غورطلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر پورے ملک میں پانچ اپریل کو ٹھیک نو بجے سے نو منٹ تک لوگوں نے اپنے گھروں کی لائٹ بند کرکے دیا ، ٹارچ، موبائل فلیش کو جلا کر اتحاد کا ثبوت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.