اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پی کے رہنماؤں نے بتایا کہ 'وہ لوگ جو اس شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے سی اے اے کو اصل میں صحیح طور پر نہیں پڑھا ہے، جس کی وجہ سے ان کے ذہنوں میں مغالطہ ہے کہ یہ مسلم مخالف ہے۔'
بی جے پی کے مقامی رہنماؤں نے سی اے اے کے متعلق بتایا کہ 'یہ قانون شہریت دینے کے لئے بنایا گیا ہے نہ کہ شہریت چھیننے کے لئے۔'
بی جے پی کے رہنماؤں نے بتایا کہ 'سی اے اے سے مسلمانوں کو بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، صدیوں سے ہمارے ملک کی جو گنگا جمنی تہذیب رہی ہے، وہ آگے بھی چلتی رہےگی۔'
انہوں نے الزام لگایا کہ 'یہ اپوزیشن پارٹیوں کا پروپیگنڈہ ہے، اسی کے مدنظر وہ سی اے اے کی خلاف احتجاج کر رہے ہیں جو سراسر درست نہیں ہے۔'