ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں زیارت آثار مبارک وجشن غوث اعظم دستگیر کے موقع پر درگاہ حضرت حسام الدین قادری نورباغ میں محفل قصیدہ بردہ شریف وقصید غوثیہ پرھا گیا۔
اس دوران اجلاس کا آغاز مولانا محمد حسینی کے قرآت سے ہوا۔ اس اجلاس کی زیر نگرانی محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا جانشینی بارگاہ حضرت شیخ دکن گلبرگہ نے فرمائی۔
![گلبرگہ: زیارت آثار مبارک کے موقع پر بردہ شریف وقصید غوثیہ پڑھا گیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-gulpkj02b2-burdasharif-7204792_02122020222923_0212f_03458_623.jpg)
اس موقع سید سعادت حسینی سرفراز متولی بارگاہ حضرت سید حسام الدین قادری اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا نےکہا کہ محفل قصیدہ بردہ شریف وقصید غوثیہ بہت ہی بڑی برکات ہے۔