بیدر: ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج امور رحیم خان نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے پیش کردہ بجٹ کو جامع قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا نے اقلیتی بہبود کیلئے مختلف شعبہ جات کے ذریعے کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ خواتین، پسماندہ برادریوں اور اقلیتوں سمیت سماج کے تمام طبقات کی بہبود پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
بیدر شمال کے رکن اسمبلی نے کہا کہ بجٹ نے بی جے پی کے سابقہ دور حکومت کی خامیوں اور مالی بے ضابطگیوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے جو از پیش کیا، ہماری حکومت نے پانچ ضمانتی ضمانتوں کے نفاذ کی بات کی ہے اور بجٹ میں ان پروگراموں کے لیے 52,000 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔' انہوں نے دعویٰ کیا کہ سدارامیا جانتے ہیں کہ آمدنی کیسے حاصل کی جائے۔ نہوں نے کہا بی جے پی جسے عوام نے مستر د کر دیا ہے، ہمارا بجٹ دیکھ کر مزید مایوس ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جامع بجٹ پیش کیا ہے۔ اقلیتی پری یونیورسٹی رہائشی کالجوں میں پڑھ رہے اقلیتی کالجوں میں,CET, JEE NEET اور دیگر سنٹرس امتحانات کی تربیت حاصل کرنے 8 کروڑ کا فنڈ۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کے افراد کو آئی اے ایس کے اے ایس اور دیگر مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کے 10 ماہ رہائشی کو چنگ سنٹرس بنگلور کے حج بھون میں سنٹر قائم کر کے وہاں انہیں مقبول کو چنگ انسٹی ٹیوٹس سے تربیت دی جائے گی۔ بیرونی ممالک کی یونیورسٹیوں میں گریجویشن اور پی جی کو رس کو سہولت راہمور کرنے اقلیتی طلباء کو 20 لاکھ کا بلاسودی قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ اقلیتی طبقہ کے 10 ہزار بے روز گار نوجوانوں کو خو د روز گار اسکیم کے ذریعہ ہنر مند بنانے بینکوں سے قرضہ جن میں 20 فیصد سبسیڈی دی جائے گی، انہیں ایک لاکھ تک کا قرضہ اس اسکیم کے تحت دیا جائے گا۔ بے روز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو خو د روزگار چلانے 3لاکھ کا قرضہ جس میں 50 فیصد تک کی سبسیڈی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کی ترقی و فلاح و بہبود کیلئے چیف منسٹر نے جامع بجٹ پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bouncers to Protect Tomatoes وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا