ETV Bharat / state

Islamic Book Center Bidar اسلامک بک سنٹر بیدر پرمختلف موضوعات پر کتابیں دستیاب - بیدر خبر

اسلامک بک سنٹر بیدر میں قرآن مجید، احادیث اور دیگر مذہبی کتابوں کے علاوہ دینی وہ اصلاحی کتابیں اور رسائل فروخت کیے جاتے ہیں۔ اسلامک بک سنٹر میں مختلف موضوعات کی کتاب کے علاوہ نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ یعنی سیرت اور اسلامی طرز زندگی کی بھی کتابیں موجود ہیں ۔

اسلامک بک سنٹر
اسلامک بک سنٹر
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 10:28 AM IST

اسلامک بک سنٹر

بیدر:جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر کے معاون امیر مقامی محمد عارف الدین کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی بیدر کی جانب سے اسلامک بک سنٹر بیدر میں چلایا جاتا ہے اس اسلامک بک سنٹر چلانےکا مقصد ملت میں دینی دعوتی اور اصلاحی کتابوں کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کرنا ہے کہ اللہ نے ہمیں کس لیے دنیا میں پیدا فرمایا ہے؟ ہمیں کیا کیا کام کرنا ہے اور کون کون سے کام ہمیں نہیں کرنا چاہیے؟

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں رمضان سے متعلق کتابوں کے علاوہ ترجمہ والے قرآن لوگ زیادہ لے رہے ہیں۔ شہر بیدر کے بیس حلقوں میں قرآن سماعت کے نام سے پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں جس میں شہر کی کئی خواتین شرکت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ماہ رمضان میں 150 سے زائد قرآن مجید تقسیم کئے گئے ہیں۔ خواتین کے لئے مسلسل سماعت قرآن کے پروگراموں کی وجہ سے خواتین میں قرآن سننے اور قرآن پڑھنے میں زیادہ دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی خواتین میں قرآن مجید کی تقسیم کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Zakat Centre India Bidar زکٰوۃ سنٹر انڈیا بیدر یونٹ کی مسلمانوں سے اپیل

انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا جماعت اسلامی ہند سے جڑی شعبہ خواتین کو جاتا ہے جنہوں نے شہر کے 20 علاقوں میں سماعت قرآن کے پروگرام پابندی سے منعقد کرتے ہوئے خواتین میں قرآن مجید کے سننے اور پڑھنے کے ذوق کو پروان چڑھایا ۔

جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر کے معاون امیر مقامی محمد عارف الدین نے امت مسلمہ والدین اور سرپرستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم جہاں اپنے بچوں کو عصری تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں وہیں بچوں میں دینی و اصلاحی کتابوں کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کے پڑھنے کے ذوق کو بھی پروان چڑھائیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.