بنگلور: جے ڈی ایس پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران متعدد افراد، خاص طور پر شہر کے جانے مانے کاروباری ڈاکٹر بومنہ ہلی بابو نے سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی موجودگی میں جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے پارٹی کا جھنڈا دے کر ڈاکٹر بومنہلی بابو کا اپنی پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاست میں بومئی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو بے تحاشہ بدعنوانی اور گھوٹالوں میں ملوث ہے، جس نے غریب اور متوسط طبقات کی زندگیوں کو دکھی کر رکھا ہے۔Bommanahalli Babu Joins JDS
کمار سوامی نے ریاست بھر میں چلائی جانے والی جے ڈی ایس کی عوامی مہموں پر روشنی ڈالی، بشمول 'جنتا متر یاترا' جو یکم جولائی سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس موقع پر اٹیکا گولڈ کمپنی کے بانی ڈاکٹر بومنہ ہلی بابو نے کہا کہ سیاست میں آنے کا ان کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔
اس سوال پر کہ وہ جے ڈی ایس میں کیوں شامل ہوئے اور کانگریس میں نہیں، ڈاکٹر بابو نے کہا، پچھلے چند مہینوں کے دوران ریاست بھر میں فرقہ پرست عناصر کی جانب سے مسلم مخالف مہم چل رہی ہے اور بدقسمتی سے کانگریس نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جب کہ ایچ ڈی کمارسوامی اس فرقہ پرستی و ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔
Celebrate Kempe Gowda Jayanti: جے ڈی ایس کی جانب سے ’کمپے گوڈا جینتی’ تقریب کا انعقاد
بابو نے کہا کہ جے ڈی ایس پسماندہ طبقات کے لیے کام کرے گی، لوگوں کی تعلیمی اور معاشی حالت میں بہتری لانے کے تیئں سرگرم رہے گی۔ کمار سوامی نے کہا کہ جے ڈی ایس کی جانب سے چلائی جارہی جنتا متر مہم کا مقصد کرناٹک کے تقریباً 28 اضلاع میں لوگوں کا اعتماد حاسل کرنا ہے۔