اس موقع پر بلا مذہب و ملت 100 سے زائد نوجوانوں نے خون عطیہ کر کے ہندو مسلم اتحاد کی ایک مثال قائم کی ہے۔
اس سلسلے میں شیخ تقی الدین اکبر نے کہا کہ نوجوانان یادگیر کی جانب سے گزشتہ تین سالوں سے مسلسل عید میلاد النبی کے پر مسرت موقع پر خون عطیہ کا کیمپ لگایا گیا۔
جس کے بعد عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بلا مذہب و ملت کے نوجوانوں نے خون عطیہ کر کے ایک مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ خون خدا کی دی ہوئی نعمت ہے اور خون عطیہ کرکے لوگوں کی زندگی بچائی جا سکتی ہے وہی ہم عید میلادانبی کے موقع پر کر ہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خون کا ایک ہی رنگ ہوتا ہے اس کا کوئی مذہب سے تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر شہر یادگیر کے نوجوانان کی کثیر تعداد میں خون کا عطیہ کیا ہے۔