بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں گرونانک جینتی کے موقع پر گرونانک ہسپتال میں ایک روزہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کرشرکت کی۔ Blood Donation Camp At Guru Nanak Hospital In Bidar Karnatka
اس موقع پر ڈاکٹر رنگا راو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی گرونانک جینتی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔خون عطیہ کیمپ کو لے کر مقامی باشندوں نے جوش و خروش پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛Congress on Statue Of Kempegowda بی جے پی کا کیمپے گوڑا مجسمہ خوشحالی کیسے لائے گا؟ کانگریس
انہوں نے کہاکہ اسی گرونانک ہسپتال کے ڈاکٹر بلبیر سنگھ جی کو ریاستی حکومت کی جانب سے راجیواسو اوارڈ ملنے پر ہم خوشی منارہے ہیں ۔
ڈاکٹر راج کمار نے کہا کہ خون کا عطیہ انسانیت اور ہمدردی کی سب سے بڑی مثال ہے ۔اس کے ذریعہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔Blood Donation Camp At Guru Nanak Hospital In Bidar Karnatka