ETV Bharat / state

Kharge Controversial Statement کانگریس صدر کھرگے نے اپنے متنازع بیان پر وضاحت پیش کی

کانگریس سربراہ ملیکارجن کھرگے نے وزیراعظم کے نظریہ معاملے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ایم مودی کے لیے نہیں تھا، میرا مطلب یہ تھا کہ بی جے پی کا نظریہ 'سانپ کی طرح' ہے۔ میں نے یہ بات پی ایم مودی کے لیے ذاتی طور پر کبھی نہیں کہی، میں نے کہا، ان (بی جے پی) کا نظریہ ایک سانپ کی طرح ہے۔

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 6:15 PM IST

کانگریس صدر کھرگے نے اپنے متنازع بیان پر وضاحت پیش کی

گڈگ (کرناٹک): کرناٹک اسمبلی انتخابی مہم کے دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ پی ایم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کھرگے کا بیان وائرل ہوگیا جبکہ بی جے پی نے کھڑگے کے بیان کی کڑی مذمت کی ہے اور معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں کانگریس سربراہ ملیکارجن کھرگے نے وزیراعظم سے متعلق بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری مراد پی ایم مودی نہیں تھے جبکہ کہنا کا مطلب یہ تھا کہ ’بی جے پی کا نظریہ سانپ کی طرح ہے۔ کھرگے نے کہا کہ ’بیان ذاتی طور پر پی ایم مودی کے لیے نہیں تھا، میں نے کہا ان (بی جے پی) کا نظریہ ایک سانپ کی طرح ہے اور اگر آپ اسے چھونے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کی موت یقینی ہے‘۔

کانگریس کے سربراہ ملیکارجن کھرگے نے جمعرات کو گڈگ ضلع میں اپنے بیان پر وضاحت پیش کی۔ بتادیں کہ گڈگ ضلع کے گجیندر گڑھ تعلقہ کے نریگل قصبے میں کانگریس کی انتخابی مہم کے دوران ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے کہا تھا کہ 'پی ایم مودی ایک 'زہریلے سانپ' کی طرح ہیں، آپ کو لگتا ہے کہ یہ زہر ہے یا نہیں۔ اگر آپ اسے چاٹتے ہیں تو سمجھیے آپ مر گئے'۔ بی جے پی نے کھرگے کے بیان کی سختی سے مذمت کی ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کھرگے کا بیان سونیا گاندھی کے 'موت کے سوداگر' بیان سے بھی زیادہ برا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Police Complaint Against Amit Shah امت شاہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.