ETV Bharat / state

Karnataka Election Results حجاب پر پابندی لگانے والے وزیر تعلیم کو شکست فاش کا سامنا

author img

By

Published : May 13, 2023, 6:23 PM IST

کرناٹک میں حجاب پر پابندی عائد کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے بی جے پی رہنما و وزیر تعلیم بی سی ناگیس کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ Karnataka Election Results 2023

BJP's Education Minister BC Nagesh Who Played Role in Imposing Ban on Hijab Faces Defeat
حجاب پر پابندی لگانے والے وزیر تعلیم کو شکست فاش کا سامنا

بنگلور: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور وزیر تعلیم بی سی ناگیش جنہوں نے کرناٹک میں حجاب مخالف مہم میں پیش پیش تھے۔ تاہم ریاست میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں وزیر تعلیم کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وزیر تعلیم بی سی ناگیش تنازعات میں گھرے رہے، انہوں نے حجاب پر پابندی عائد کرنے سے لے کر نصابی کتابوں میں نظر ثانی کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں تھے، لیکن انتخابات میں کانگریس کے، کے شداکشری نے بی سی ناگیش کو 17,652 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ انتخابات میں عوام نے ان کی بے مطلب کی سیاست کو نظر انداز کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو ریاست کے اقتدار کی باگ ڈور حوالے کیا ہے۔
بی سی ناگیش نے حجاب پر پابندی لگانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بی سی نگیش نے کہا تھا ’’گزشتہ برس کی طرح طلبہ کو یونیفارم پہن کر امتحان لکھنا چاہیے۔ حجاب پہننے والے طلباء کو امتحان لکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ناگیش نے یہ بات ایک ویب سائٹ کے آغاز پر کہی تھی جس کا مقصد نئے اسکولوں کے رجسٹریشن کو شفاف اور موثر بنانا ہے۔
واضح رہے کہ B.C. ناگیش کے پاس بسواراج بومائی کی کابینہ میں اسکولی تعلیم کی وزارت کا قلمدان تھا۔ انہوں نے گذشتہ مسلسل 2 میعادوں سے ٹپٹور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کی ہے۔ ناگیش کئی برسوں سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے جڑے رہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ آر ایس ایس کے بی ایل سنتوش سے قریبی تعلق رکھتے ہیں۔ ناگیش نے اگست 2021 میں وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.