ملک کی پانچ ریاستوں اتر پردیش، گوا، پنجاب، اترا کھنڈ و منی پور میں عنقریب انتخابات منعقد کئے جانے ہیں۔ ان اسمبلی انتخابات کے متعلق بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی عوام مخالف پالیسیوں Nasir Hussain Said That People were Disturbed by The Anti-People Policies of BJP جیسے کسان قوانین، آسمان کو چھوتی مہنگائی، بے انتہا بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ بیزار ہیں لہذا اب عوام بی جے پی کو گھر بھیجنے کی تیاری میں People are Preparing to Send BJP home ہے۔
ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ نہ صرف مرکز میں بلکہ ریاست کرناٹک میں بھی عوامی مسائل کو حل کرنے کے تئیں بہتر طور پر اپوزیشن رول نبھارہی ہے اور انہوں نے امید جتائی کہ اگلے سال کرناٹک میں اسمبلی الیکشن میں کانگریس حکومت بنائے گی۔
واضح رہے کہ پانچ ریاستوں میں کل سات فیسز میں انتخابات ہونے والے ہیں جو کہ فروری مہینے میں شروع ہورہے ہیں جو تقریباً ایک مہینے میں مکمل ہوں گے۔