اس سلسلہ میں ہاویری ضلع کے ہرے کیرور اور رانی بنور اسمبلی حلقوں میں راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سید ناصر اور پی سی سی میناریٹی سیل صدر سعید احمد نے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید ناصر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں 15 حلقوں پر منعقد ہورہے ضمنی انتخابات میں کانگریس شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔
سعید احمد نے بتاتے کہ ضمنی انتخابات کے بعد ریاست کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کو دھوکہ دینے کی وجہ سے ہی ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں جبکہ عوام ان دھوکہ بازوں کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے۔