بنگلورو: رہاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی سمیت کئی سابق وزراء نے سدرامیہ کی حکومت پر عوام و کسان مخالف پالیسیاں بنانے، گارنٹی اسکیموں کے متعلق لوگوں کو دھوکہ دینے و کرپشن میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کئے.
بی جے پی رہنماؤں کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری منصور خان نے کہا کہ بی جے پی کا احتجاج ظاہر کررہا ہے کہ وہ الیکشنز میں اپنی شرمناک ہار سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور سدرامیہ حکومت کی 5 گارنٹی اسکیموں کی عوام میں مقبولیت سے مایوسی کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ انتخابات کے نتائج آنے و کانگریس کے حکومت سنبھالنے کے ساتھ ہی کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ سدارامیہ اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے. شیوکمار نے 20 مئی کو آٹھ وزراء کے ساتھ حلف لیا، کابینہ نے کانگریس کی 'پانچ انتخابی ضمانتیں' شروع کرنے کا کام اٹھایا.
یہ بھی پڑھیں:Kalyan Karnataka Utsav at Bidar اس سال بھی کلیان کرناٹک اتسو منایا جائے گا
ان ضمانتوں میں سے تین کی اصولی منظوری کے مطابق حکومتی احکامات اسی دن جاری کیے گئے۔ یہ اپنے خاندان کی سربراہی کرنے والی ہر خاتون کے لیے ماہانہ 2,000 روپے کے الاؤنس کے لیے گرہلکشمی اسکیم، بی پی ایل (غربت کی لکیر سے نیچے) خاندانوں کو ہر ماہ 10 کلو اناج مفت تقسیم کرنے کے لیے انا بھاگیہ اسکیم، اور یووا ندھی اسکیم ہے. گریجویٹس کے لیے 3,000 روپے اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے دو سال کی مدت کے لیے 1,500 روپے کا بے روزگاری الاؤنس وغیرہ شامل ہے۔