ETV Bharat / state

یادگیر: راجیو گاندھی اور دیوراج ارس کو یاد کیا گیا

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ضلع کانگریس کمیٹی دفتر میں آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی اور آنجہانی وزیر اعلی کرناٹک دیوراج ارس کی یوم پیدائش تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

کانگریس کمیٹی کے دفتر میں یوم پیدائش تقریب

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 6:29 PM IST

سابق رکن قانون ساز کونسل تنور چنا ریڈی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع دفتر کانگرس یادگیر میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور سابق وزیراعلی کرناٹک یوراج ارس کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کانگریس کمیٹی کے دفتر میں یوم پیدائش تقریب

انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کے اس ملک میں کئی کارنامے ہیں، جن میں یوتھ یعنی نوجوانوں کو سیاست میں لانے کا کارنامہ کافی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے 21 سال کے عمر والوں کو ہی ووٹ ڈالنے کا حق حاصل تھا مگر راجیو گاندھی نے 18 سال کے عمر کے نوجوانوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دلوایا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں لانے کا جو خواب تھا، وہ راجیوگاندھی کا خواب تھا، آج اگر کسی بھی پارٹی میں نوجوان نظر آرہے ہیں اور پارٹی میں نوجوانوں کا شعبہ قائم کیا جارہا ہے، تو وہ راجیو گاندھی کی سوچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی ریاست کرناٹک دیوراج ارس کا دور نہایت ہی جدوجہد کا دور تھا۔ خاص کر انہوں نے پسماندہ طبقات اور کسانوں کی فلاح و بہبودی کے لئے جو کام کئے ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پرھیں: یادگیر: ہوائی فائرنگ معاملہ میں بی جے پی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مری گوڈا کی صدارت میں منعقد اس یوم پیدائش تقریب میں سابق رکن قانون ساز کونسل تنور چنا ریڈی، ضلع کانگریس کسان مورچہ کے صدر مانک ریڈی، ضلع کانگریس مہلا مورچہ صدر منجولا، کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی رکن باشو میاں، سرینواس ریڈی، کے علاوہ ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدے داران اور اراکین عاملہ بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر، عہدیداران ضلع کانگریس کمیٹی کے مختلف شاخوں کے صدور، ڈویژنل صدر، عہدیداران، کانگریس پارٹی کے ضلع پنچایت، تعلقہ، پنچایت گرام پنچایت، سٹی میونسپل کونسل ٹاؤن پنچایت کے ساتھ نوجوان کانگریس پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.