ETV Bharat / state

بیدر: اردو سرکاری اسکول بدحالی کا شکار - محکمہ تعلیمات

بیدر ضلع کے تعلقہ بھالکی کے سرکاری ہائر پرائمری اسکول کی بونڈری وال کو گرے گزشتہ دو سال ہوئے لیکن ابھی تک محکمۂ تعلیمات نے اس بانڈری وال کو دوبارہ سے تعمیر نہیں کیا۔

اردو سرکاری اسکول بدحالی کا شکار
اردو سرکاری اسکول بدحالی کا شکار
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 10:05 PM IST

کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بھالکی کا سرکاری اردو ہایئر پرائمری اسکول گزشتہ دو سال سے بدحالی کا شکار ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد ریاست میں جہاں چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت کے اسکول اور کالج شروع کیے گئے ہیں سرکاری اسکولوں میں آج بھی صفائی اور دیگر ضروری سہولیات کا فقدان ہے۔

اردو سرکاری اسکول بدحالی کا شکار

بیدر ضلع کے تعلقہ بھالکی کے سرکاری ہایئر پرائمری اسکول کی بونڈری وال کو گرے گزشتہ دو سال ہوئے لیکن ابھی تک محکمہ تعلیمات نے اس بونڈری وال کو دوبارہ سے تعمیر نہیں کیا۔

اردو سرکاری اسکول بدحالی کا شکار
اردو سرکاری اسکول بدحالی کا شکار

یہ بھی پڑھیں:مسلم خاتون کو لفٹ دینے والے نوجوان پر حملہ کرنے والے دو گرفتار

سماجی کارکن عبدل سلیم بھالکی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں سے بھالکی کے سرکاری اردو پرائمری اسکول کی دیوار گری ہوئی ہے۔

محکمہ تعلیمات کو کئی بار یاداشت پیش کرنے کے باوجود ابھی تک محکمہ تعلیمات نے اس اسکول کی بونڈری کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بونڈری وال نہ ہونے کی وجہ سے اسکول میں کئی بار چوری ہوئی ہے۔ سماجی کارکن نے محکمہ تعلیمات کے اعلی افسران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھالکی اردو ہایئر پرائمری اسکول کی بونڈری وال جلد از جلد تعمیر کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکول کی عمارت بھی بوسیدہ ہو چکی ہے اور اسکول کے احاطے میں جھاڑیوں اور گھاس کے پڑھنے کی وجہ سے مچھروں کی بھی بہتات ہے جو بچوں کی صحت کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.